Blog
مراکش سے اسپین داخل ہونے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد، فوج تعینات کرنے کا فیصلہ 49 ہزار افراد کی آمد کے بعد میڈرڈ نے سرحدی صورتحال پر اقدامات تیز کر دیے

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب سیوٹا میں مقامی حکام نے مرکزی حکومت سے سرحدی خلاف ورزی پر کمک طلب کی۔ مراکش سے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم سرحدی باڑ توڑتے ہوئے اسپین میں داخل ہوا۔
اسپین کی حکومت نے کہا کہ وہ سیوٹا شہر میں سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں سول گارڈ کی مدد کے لیے مسلح افواج بھیجے گی جبکہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے کے ساتھ جمعہ کو سیوٹا کے دورے پر آئیں گے۔
اسپین کے سول گارڈ افسران کی نمائندگی کرنے والی ایسوسی ایشن کے سربراہ، جو سیوٹا میں سرحد کی نگرانی کرتے ہیں، نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صورتحال مکمل افراتفری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ درست تعداد بتانا ممکن نہیں لیکن ہزاروں تارکین وطن کراس کر رہے ہیں جبکہ سرحد مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔