Blog
کمرشل گاڑیوں کیلیے ایک اور نئے ریلیف منصوبے کا آغاز

ایران جنگ کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے موٹر سائیکل سوار سے پبلک ٹرانسپورٹ تک فیول ریلیف پیکیجز دیے جا رہے ہیں۔
اب خیبر پختونخوا کی حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے لیے احساس فیول سپورٹ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کے مطابق کمرشل گاڑی مالکان کو پٹرول اور ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
بسوں کیلیے ماہانہ ایک لاکھ، بڑی گاڑیوں کیلیے 80 ہزار، ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ فیول سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ منی بسوں کو 40 ہزار جبکہ وینز کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی ملے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اسکیم کیلیے درخواست کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے۔