Blog
کمسن لڑکی کی شادی کی اطلاع پر اداروں کی کارروائی پولیس نے 13 سالہ کومل کو پروٹیکشن سنٹر منتقل کردیا

پشاور کے علاقہ پھندو میں کمسن لڑکی کی شادی کی اطلاع پر متعلقہ اداروں کی کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس، چائلڈ پروٹیکشن کمیشن اور کارروائی کےدوران پولیس نے 13 سالہ کومل کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، پولیس کو کمسن لڑکی کی شادی پنجاب میں طے ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے ملی ، کارروائی پشاورکےعلاقے پ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے شفتل بانڈہ میں کی ،تحویل میں لی گئی بچی کو زمونگ کور گرلز سیکشن منتقل کردیا گیا : کمسن لڑکی کو آج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا، عدالتی فیصلے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا،شادی صرف طے ہوئی تھی، تقریب منعقد نہیں ہوئی، کمسن لڑکی کے خاندان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے