Blog
کوہاٹ پولیس لائن کے قریب دھماکا، 16افراد جاں بحق،25زخمی پولیس لائنز کیساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی ہے،آئی جی پی

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس نے کہا کہ کوہاٹ پشاور روڈ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی جاری ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کوہاٹ پولیس لائنز مسجد پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہےابتدائی اطلاعات کے مطابق پرانے پولیس لائنز کیساتھ بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی ہے، * اطلاعات کے مطابق اب تک 16افراد جاں بحق اور25 کے قریب افراد زخمی ہیں۔