گلگت ،گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث پانی کی سطح بلند، الرٹ جاری
نگر کے آخری گاؤں ہسپر میں گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث دریائی کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے۔ این ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔
نگر کے آخری گاؤں ہسپر میں گلیشیر کے پگھلاؤسے دریائی کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ نگر خاص چوک سے آگے راستے بند ہوگئے ہیں۔
قبل ازیں این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی۔ ہسپر ہوپر گلیشیئر پگھلنے سے دریا میں پانی کے بہاؤ اور سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے تمام صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو دریا کے کنارے مقیم رہائشیوں کے لیے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
گروجگلوٹ، رحیم آباد، نومل، جوتل، جگلوٹ کالونی اور چلمش کے رہائشیوں سمیت مسافروں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!