Blog
گورنر راج لگانا ہے تو لگا کردکھائیں،سہیل آفریدی کا چیلنج آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی اجلاس میں وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا ہے تو لگا کر دکھائیں، 27ستمبر کا احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پُرامن انداز میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گورنر راج لگانے کے معاملے پر چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی گورنر راج لگانا چاہتا ہے تو لگا کر دکھائے، 27 ستمبر گزرنے کے بعد دیکھوں گا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو کون ہاتھ لگاتا ہے۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے، ہمارا فوکس اسی تاریخ پر ہے اور ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، خیبرپختونخوا کا ہر نوجوان بدمعاش ہے، دیکھتا ہوں کون بدمعاشی کرتا ہے، اگر کوئی آئین و قانون کو نہیں مانے گا تو نوجوان اس سے بڑا بدمعاش ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بدمعاشی کرے گا، پھر بدمعاشی سڑکوں پر ہوگی، یہاں دہشت گردی لائی گئی ہے اور ان لوگوں نے کچے کے ڈاکو بھی پال رکھے ہیں، اگر سول کپڑوں میں ہم پر حملے کیے گئے یا ہمیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر جوابی کارروائی بھی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیدھا سیدھا مارشل لا لگا دیں، جھوٹی جمہوریت پر قوم کا پیسہ کیوں برباد کیا جا رہا ہے؟ ان لوگوں کو ہم پر کریک ڈاون کرنے اور ہمیں اینٹی پاکستان قرار دینے کا موقع چاہیے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہم آئین و قانون کی بات کرکے انہیں تکلیف پہنچائیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے اور تمام اداروں کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ہمارا پاکستان ہے اور ہم نے پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دینا