ہری پور میں سب سے بڑی قربانی کا اہتمام
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں سب سے بڑی قربانی کا اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی کیا گیا، جس میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی درجنوں چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی ، ترکیہ کے علاؤہ قطر سعودیہ انگلینڈ سمیت مقامی افراد نے بھی اس قربانی میں حصہ لیا۔عید قربان پر تین دن جاری رہنے والی یہ قربانی ہر سال کی جاتی ہے، اس سال بھی روایت کے مطابق ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سب سے بڑی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ترکیہ کی جانب سے قربانی پراجیکٹ میں سعودیہ، قطر، انگلینڈ اور مقامی معززین نے بھی قربانی میں اپنا حصہ ڈالا، یہ قربانی ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور اس بڑی قربانی کا گوشت تمام کچی بستیوں سمیت اردگردکے دیہاتوں میں غریب نادار بیواؤں میں گھر گھر جا کر تقسیم کیا جاتاہے، ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کی جانب سے یہ قربانی کاسلسلہ عہد کے تینوں دن جاری رہتاہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!