Pakistan

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 8 زخمی اہلکاروں کو ریسکیو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، جس میں‌ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، تاہم اس کارروائی کے دوران 2 ڈی ایس پیز سمیت 8 اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس واقعہ میں‌پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔واقعات کے مطابق ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ 8 زخمیوں کو ریسکیو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری روانہ کی گئی، تاہم راستے میں اضافی پولیس نفری کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پیز دیار خان اور مجاہد حسین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ اس کے ساتھ مجموعی طور پر 10 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او طارق حبیب کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا .ذرائع کے مطابق ڈی پی او طارق حبیب کی نگرانی میں پولیس کی جوابی کارروائی جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 دہشت گردوں ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *