Pakistan

5بچے جاں بحق لوئر دیر کے سرحدی علاقے غواڑہ بانڈہ میں خسرہ کی وبا پھیل گئی

لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع علاقے غواڑہ بانڈہ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، جس کے نتیجے میں 5بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشارت احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر خان آفریدی نے وبا سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بشارت احمد نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں خسرہ کی وبا پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر خان آفریدی نے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کی۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو خسرہ اور پولیو سمیت مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے مقررہ وقت پر ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔متاثرہ علاقے میں بچوں کی اموات اور بیماری کے پھیلا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور ویکسینیشن کی اہمیت ایک بار پھر اجاگر ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *