Pakistan

پاکستان میں پہلی بار گوگل کا دفتر قائم، وزیراعظم نے افتتاح کردیا امریکی ناظم الامور بھی دفتر کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے

پاکستان میں پہلی مرتبہ گوگل نے اپنا دفتر قائم کردیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پبلک پالیسی کے نائب صدر ولسٹن وائٹ اور امریکی ناظم الامور کے ہمراہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے 9 رکنی وفد نے ملاقات، جس کی قیادت گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر ولسن وائٹ کر رہے تھے اور ان کے ہمراہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی تھیں۔وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے اور انہوں نے حکومت کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن سے آگاہ کیا اور قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے کئی اقدامات پر عمل درآمد کا کام حتمی مراحل میں ہے۔ وزیراعظم نے آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تربیت دینے کے جاری پروگراموں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *