Showbiz

میرا پر تشدد کا الزام لگانے والی ملازمہ بیان سے مکر گئی میرااچھا سلوک کرتی ہیں،اداکارہ کے گھر کام کر رہی ہوں،ملازمہ

پاکستانی اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ جھگڑے اور تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑی تو ملازمہ نے بھی اپنا بیان جاری کر دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوتی دکھائی دیتی ہے جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو کر ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ مبینہ تشدد کے باعث ان کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب یاسمین کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے پہلے مؤقف سے مختلف بیان دیا۔یاسمین نے دعویٰ کیا کہ ان کا پہلے سامنے آنے والا بیان مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا اور میرا کے خلاف پیش کیے گئے الزامات درست نہیں۔ملازمہ کا کہنا تھا کہ میرا ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں اور وہ اب بھی اداکارہ کے گھر کام کر رہی ہیں۔تاہم پہلے اور بعد میں سامنے آنے والے متضاد بیانات کے باعث معاملے کی حقیقت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *