Latest

کدو کے بیج: بالوں کی مضبوطی اور نشوونما کا قدرتی راز کدو کے غذائی اجزا مختلف انداز میں فائدہ مند ہوسکتے ہیں

بالوں کا جھڑنا خواتین سمیت بہت سے افراد کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے اور اس سے نجات کے لیے مہنگے سیلون ٹریٹمنٹس سے لے کر مختلف گھریلو نسخوں تک کئی طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات یہ کوششیں بھی مطلوبہ نتائج نہیں دیتیں۔ ایسے میں روزمرہ خوراک میں شامل ایک عام چیز یعنی کدو کے بیج بالوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔کدو اگرچہ اپنی غذائی خصوصیات کے باعث پہلے ہی صحت بخش سبزی تصور کیا جاتا ہے، تاہم اس کے بیج بھی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کدو کے بیج بالوں کی نشوونما میں معاونت کرسکتے ہیں اور انہیں مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق کدو کے بیج وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور کاپر جیسے اہم مائیکرونیوٹرینٹس کا اچھا ذریعہ ہیں۔ یہی غذائی اجزا بالوں اور کھوپڑی کی صحت کے لیے مختلف انداز میں فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔کدو کے بیجوں میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بالوں کی ساخت کو مضبوط بنانے اور ان کی نشوونما میں معاونت کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بیج بالوں کو زیادہ مضبوط اور لچکدار بنانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں، جس سے بالوں کی مجموعی صحت بہتر رہ سکتی ہے۔کدو کے بیجوں میں پائے جانے والے بعض فائٹو کیمیکل مرکبات ڈائی ہائیڈروٹیسٹوسٹیرون یعنی ڈی ایچ ٹی کی پیداوار کو روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ڈی ایچ ٹی ایک ہارمون ہے جسے بعض اقسام کے بالوں کے جھڑنے سے جوڑا جاتا ہے، اسی لیے کدو کے بیج بالوں کے گرنے کے مسئلے میں ممکنہ طور پر معاون سمجھے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *