Blog
پیسکو کا سرکاری سامان گھر میں ذخیرہ کرنےکا انکشاف ایف آئی اے نے نوشہرہ میں چھاپا مارکر سامان برآمد کرلیا

پشاور: پیسکو کےمختلف منصوبوں میں بچ جانے والا سرکاری سامان گھر میں ذخیرہ کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق نوشہرہ میں واقع گھر پرچھاپا مارکر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کا لاکھوں روپےکا سامان برآمد کرلیا گیا ہے جس میں 200 کےوی ٹرانسفارمر، ہائی و لو ٹینشن کیبلز شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق کراس آرمز اورپیسکو گرڈ اسٹیشنز میں استعمال ہونے والا قیمتی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے