Pakistan

گولڈ میڈلسٹ جعلی اسسٹنٹ پروفیسر 30سال بعد برطرف مجاہد نے گریجویشن کا امتحان دوسرے شخص سے دلوایا تھا

فیصل آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گورنمنٹ سائنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف 30 سال بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے برطرف کردیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر نےجعلسازی سے قائداعظم گولڈ میڈل اور سرکاری نوکری حاصل کی جس پر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق مجاہد عمر نے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کا امتحان دوسرے شخص سے دلوایا، جعلی اسناد پر قائداعظم گولڈ میڈل اور نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ حاصل کی۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز مجاہد عمر جعلی اسناد کی بنیاد پر 1996 میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا اور 30 سال میں ترقی کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے تک پہنچا تھا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈگریاں منسوخ ہونے پر جعلساز شخص کو نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ پروفیسر سے 30 سال کی تنخواہیں اور مراعات بھی واپس لی جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *