Pakistan

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک کلی سوران میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلی سوران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر ایک بڑی دہشتگرد کارروائی انجام دینے کے لیے جارہے تھے۔کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے 3 گاڑیاں، 2 موٹرسائیکلیں اور آئی ای ڈی ڈیوائس بھی برآمد ہوئی جبکہ کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی قبضے میں لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہلاک دہشتگرد مقامی افراد کے خلاف لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، جبکہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کیلئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *