Blog
عمران خان شفا اسپتال سے اڈیالا جیل منتقل بانی پی ٹی آئی کو علاج کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے،انہیں اسپتال سے اڈیالا جیل انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے قبل اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظر ثانی درخواست بعض اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا ۔