Blog
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ ن لیگ نے 31 نشستوں اور پی پی 14نشستوں پر کامیابی سمیٹی

آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے، خواتین کی5 مخصوص نشستوں میں پیپلزپارٹی کی 2 اور مسلم لیگ ن کی 3 امیدوارکامیاب ہوئیں، خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی سحرش قمر، مریم زمان اور مریم ادریس کامیاب ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیا خورشید بھی کامیاب قرار پائیں۔زوبیا خورشید اور رفعت عابد نے 5، 5 ووٹ لیے جس کے بعد قرعہ اندازی میں زوبیا خورشید کانام نکل آیا۔علما و مشائخ کی نشست پرن لیگ کے پیر مظہر سعید شاہ کامیاب ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے جبکہ اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمان آرائیں کامیاب قرار پائے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ نے مجموعی طورپر 31 نشستوں اور پی پی 14نشستوں پر کامیابی سمیٹی، عوامی دست وبازو کی ایک نشست پر ن لیگ کے ساتھ اتحادکے بعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں۔ایوان مکمل ہونے کے بعد نومنتخب ممبران اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔خیال رہے کہ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل سرانجام دیا جارہا ہے۔