Blog
، وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا،بیرسٹر گوہر کیا سپریم کورٹ اپنے حکم پر عمل کروائے گی؟ چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ صحافی کےسوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سے متعلق آمد کیے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی، وہ مصروف تھے، ملاقات نہیں ہوسکی۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہےا ور استدعا کی ہے کہ کیس کل یا پرسوں لگائیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 15 مرتبہ سپریم کورٹ 25 مرتبہ ہائیکورٹ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ 18 اگست حکم پر عملدرآمد کروایا جائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عدالتیں رات کو بھی بیٹھی ہیں، اتوار کو بھی بیٹھی ہیں۔ رجسٹرار نے آج ہی کیس کی فائل چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کا کہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیا سپریم کورٹ اپنے حکم پر عمل کروائے گی؟۔انہوں نے کہا کہ بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ کیا پہلے لوگ ضیا الدین اسپتال نہیں گئے ؟، کیا سپریم کورٹ کسی کو اسپتال بھیجنے کا حکم نہیں دے سکتی؟۔