Pakistan

70سالہ شخص کمسن لڑکی سے زبردستی شادی کرنے پر گرفتار حبیب لڑکی کے والدین کی ملی بھگت سے نکاح کرنے والا تھا

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں 70سالہ شخص کمسن لڑکی سے زبردستی شادی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق چھوٹا لاہور کے گاوں میں 70سالہ شخص جس 15 سالہ کمسن لڑکی سے زبردستی شادی کرنے جا رہا تھا وہ لڑکی قوت سماعت و گوہائی سے محروم ہے۔پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ 70سالہ شخص لڑکی کے والدین کی ملی بھگت سے کل نکاح کرنے والا تھا، پولیس کو اطلاع ملنے پر جب لیڈی کانسٹیبل اور دیگر نفری پہنچی تو معلوم ہوا کہ لڑی کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ بولنے اور سننے سے بھی قاصر ہے۔اس موقع پر پولیس نے 70 سالہ ملزم کے خلاف کارروائی کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ یاد رہے کہ ضلع صوابی میں 70سالہ شخص کمسن لڑکی سے زبردستی شادی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *