Pakistan

عظمیٰ خان نے فوری سماعت کی نئی درخواست دائر کردی عدالتی حکم پرجان بوجھ کر عملدرآمد نہیں کیا گیا،استدعا

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت بگڑ رہی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس انہیں پمز ہسپتال لے جایا گیا۔عظمیٰ خان نے درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر مبینہ طور پر جان بوجھ کر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا، عظمیٰ خان نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدلیہ کے حکم پر مسلسل عمل نہ کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے، عظمیٰ خان کے مطابق کیسز فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 25 اگست کو فوری سماعت کی درخواست مسترد کی گئی تھی، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا نہیں۔عظمیٰ خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *