Blog
سہیل آفریدی کا ہزارہ ڈویژن کےلئے بڑا اعلان خوشحال ہزارہ پروگرام کیلئے 200 ارب مختص

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ایبٹ آباد میں اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ ڈویژن کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں، سیاحت کے فروغ اور ایبٹ آباد کے شہری مسائل کے حل کیلئے اہم اعلانات کیے ، جس میں سرفہرست خوشحال ہزارہ پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی جانب سے ایبٹ آباد کے عوام کیلئے یہ پارک ایک تحفہ ہے۔انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے اور پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے پر ایبٹ آباد کے عوام کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔سہیل آفریدی نے بتایا کہ خوشحال ہزارہ پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق اس رقم میں سے 150 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں جبکہ 50 ارب روپے ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خیبرپختونخوا کو قدرتی حسن سے مالامال کیا ہے اور دنیا بھر سے سیاح صوبے کے مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ان کے مطابق سیاحت کے فروغ سے نہ صرف مقامی معیشت بہتر ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایبٹ آباد کا بڑا مسئلہ اربن فلڈنگ ہے اور اس کے مستقل حل کیلئے ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران مشکلات سے نجات مل سکے۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرنا سہیل آفریدی نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کیلئے پہلے ہی فنڈز مختص کیے جاچکے ہیں جبکہ منصوبے کیلئے مزید فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشتاق احمد غنی کی درخواست پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے منصوبے کو فلیگ شپ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے عوام کی محبت کے پیش نظر ہسپتال کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام نے ہر احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہے اور 27 ستمبر کے احتجاج میں بھی ایبٹ آباد کے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔انہوں نے ایبٹ آباد کے عوام کی سیاسی وابستگی اور مختلف مواقع پر شرکت کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔