Pakistan

پاکستان، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس آج ہوگا، معاہدے پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، جس کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر استنبول پہنچ گئے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں دفاعی معاہدے کے خدوخال اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔بیان میں بتایا گیا کہ استنبول آمد پر ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انتظامی امور بریگیڈیئر جنرل شنول وارول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے سفیر جیہاد ایرگینے اور دیگر اعلیٰ ترک حکام نے ان کا استقبال کیا، استنبول پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *