Blog
وزیراعظم صاحب نوشتہ دیوار پڑھ لو،حافظ نعیم حکومت گرانے کا اعلان کردیا توسنبھال نہیں سکو گے

راولپنڈی: سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہے کہ وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑھ لو! مسئلہ حل کرو ورنہ تین ستمبر شٹرڈاون اور پھر لانگ مارچ کی کال دوں گا، ہمارا لانگ مارچ شروع ہوا اور ہم نے اگر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کردیا تو سنبھال نہیں سکو گے۔یہ بات انہوں نے راول پنڈی لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں کہی۔ انہوں ںے کہا کہ لاہور میں ہی اعلان کیا تھا ہر صورت لیاقت باغ جلسہ کریں گے، اگر جلسہ نہیں ہونے دو گے تو راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکیں دھرنوں سے بھر جائیں گی۔حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ بڑے بڑے لیڈر شہید کردیے جاتے ہیں قوم کے محسنوں کے قاتل نہیں پکڑے جاتے، اس وقت پی ڈی ایم کی حکومت ہے ن لیگ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہیں مگر زرداری بینظیر بھٹو کے قاتل نہ پکڑسکے۔سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ فارم 47 پر آئے ہوئے لوگ ہیں جنہیں قوم نے مسترد کردیا، یہ قوم کو کچھ نہیں دے سکتے، شہباز اسپیڈ مہنگائی بڑھانے میں استعمال ہورہی ہے