Blog
ماں بننے کے بعد صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے اپنا معمول بتا دیا

بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنی زندگی اور جسمانی صحت کی بحالی کے سفر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا روزمرہ معمول شیئر کر دیا۔کرشمہ تنا اور ان کے شوہر ورون بنگیرا کے ہاں 29 جولائی 2026 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ پارٹم تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔ حالیہ پوسٹ میں کرشمہ تنا نے بتایا کہ ان کے دن کا زیادہ تر حصہ اب اچھی غذا کھانے، بچے کی بھوک کا خیال رکھنے اور جسم کو صحتیاب ہونے کا وقت دینے میں گزرتا ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے کیلئے پانی کے ساتھ سونف، زیرہ اور اجوائن سے تیار کردہ مشروبات استعمال کرتی ہیں جبکہ خشک ناریل بھی ان کی خوراک کا حصہ ہے