Blog
پاکستان کرکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ، دو کوچز فارغ؛ 7 کھلاڑی ڈراپ انگلینڈ میں ناکامی پر محمد رضوان اور سلمان آغا سمیت کھلاڑی باہر، بین الاقوامی کرکٹرز بھی حیران

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سمیت میچز میں مسلسل ناکامیوں اور ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔
کرکٹ بورڈ کے اس اچانک اور سخت فیصلے پر عالمی اور قومی کرکٹ حلقوں میں شدید حیرت اور ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انگلینڈ کے سابق اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں پاکستان کے بارے میں یہ کیا پڑھ رہا ہوں کہ اتنی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو گھر واپس بھیجا جا رہا ہے، یہ یقیناً سچ نہیں ہو سکتا۔“
اسی طرح پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے مختصر ردِعمل دیتے ہوئے اسے نہایت افسوسناک قرار دیا۔
معروف بھارتی کرکٹ مبصر ہرشا بھوگلے نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”پاکستان کرکٹ سے ہی ایسی ناقابلِ یقین باتوں کی توقع کی جا سکتی ہے، جہاں سلمان آغا پہلے ٹیسٹ میں کپتان تھے، دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہوئے اور تیسرے سے پہلے گھر بھیج دیے گئے، جبکہ کوچ اور بالنگ کوچ کو سیریز کے درمیان ہی فارغ کر دیا گی
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینئر وکٹ کیپر کو واپس بھیج دیا گیا اور ان نعم البدل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو امید کر رہے ہیں کہ انہیں ٹیسٹ میچ سے پہلے ویزا مل جائے، ہمیشہ کی طرح میدان سے باہر زیادہ ڈرامائی ایکشن جاری ہے۔“
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ ”اس فیصلے کے پیچھے کیا منطق یا دلیل ہے اور جو نعم البدل شامل کیے گئے ہیں ان کی بھی کوئی سمجھ نہیں آ رہی کیونکہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔“