Pakistan

پاکستان اور کرغزستان کے مابین انسداد دہشتگردی سمیت اہم معاہدے تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔معاہدوں کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر نے بھی شرکت کی۔دونوں ممالک کے مابین ہونے والے ان معاہدوں پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور کرغز جمہوریہ کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ لاہور اور کرغزستان کے شہر اوش کو جڑواں شہر قرار دینے سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے اور اس حوالے سے باہمی تعاون بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نجی شعبوں کے درمیان تجارتی روابط کو وسعت دینے میں معاونت کریں گے۔ تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھی پاکستان اور کرغزستان میں اتفاق رائے ہوا ہے، جبکہ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کاسا توانائی منصوبے سے متعلق معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی گروپ کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے اس اقدام سے اہم پیش رفت کی توقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *