Pakistan

بچوں کی پتنگ بازی اسرائیلیوں کے لیے خوف کی علامت اسرائیل کی جانب پتنگیں بھیجنے والوں کےخلاف کارروائی کی دھمکی

غزہ: جنگ اور تباہی سے پہلے ہی متاثرہ غزہ کے بچوں سے اب پتنگ بازی کی خوشی بھی چھننے لگی ہے اسرائیلی دھمکیوں کے بعد والدین کو اپنے بچوں کو پتنگیں اڑانے سے روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔غزہ میں مقامی سماجی اور فلاحی تنظیموں پر مشتمل کمیٹیوں نے والدین سے کہا ہے کہ وہ بچوں کو پتنگ اڑانے سے روکیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے ان کی جانیں محفوظ رکھی جاسکیں۔یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب پتنگیں، غبارے یا ڈرون بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ علاقوں کو خالی کرانے کے احکامات دیے جاسکتے ہیں۔غزہ سٹی کی ایک ماں نے بتایا کہ اس کا 10 سالہ بیٹا ہر گرمیوں میں گلی کے بچوں کے ساتھ پتنگ اڑاتا تھا لیکن اب خوف کے باعث وہ اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔مقامی کمیٹیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کو کھیل سے روکنے کا مقصد ان کی آزادی محدود کرنا نہیں بلکہ ان معصوم جانوں کو ممکنہ خطرات سے بچانا ہے کیونکہ غزہ کے بچے پہلے ہی محفوظ زندگی اور کھیلنے کے بنیادی حق سے محروم ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *