Blog
راولپنڈی میں این سی سی آئی اے کا بڑا ایکشن غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 28 افراد گرفتار

راولپنڈی میں این سی سی آئی اے کا بڑا ایکشن، غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 28 افراد گرفتار
راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا اور 28 افراد کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر غیر ملکی شہری چلا رہے تھے، جہاں ٹیلیگرام اور فیس بک پر خواتین کی جعلی پروفائلز بنا کر شہریوں سے فراڈ کیا جاتا تھا۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ای کامرس اور سرمایہ کاری اسکیموں کے نام پر بھی شہریوں کو لوٹا جاتا رہا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر سے گرفتار 28 افراد میں 24 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ کارروائی میں موبائل اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ مفرور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف پیکا اورمتعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔