Blog
نیلی آنکھوں والا گمنام لڑکا راتوں رات اسٹار بن گیا سوشل میڈیا پر شہرت، ماڈلنگ کی آفرز ملنے لگیں

نیلی آنکھوں والا یمن کا گمنام لڑکا راتوں رات سوشل میڈیا سلیبریٹی بن گیا ماڈلنگ کے لیے آفرز ملنے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے علاقے آئس کا رہائشی رسام نامی گمنام لڑکا اچانک راتوں رات سوشل میڈیا سلیبریٹی بن گیا ہے اور ہر جگہ اس کا ہی چرچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رسام جس کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے اور سڑکوں پر اشیا فروخت کر کے والدین کا ہاتھ بٹاتا ہے۔ اس لڑکے کی آنکھیں غیر معمولی حد تک نیلی ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک شہری نے اس گمنام لڑکے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو یہ ویڈیو اتنی تیز سے وائرل ہوئی کہ کروڑوں افراد اب تک اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور 7 لاکھ سے زائد لائیکس ملے ہیں۔ صارفین رسام کی ستائش کر رہے ہیں۔
نیلی آنکھوں والا یہ لڑکا ٹی وی چینلز اور کمپنیوں کی نظروں میں بھی آ گیا جہاں اس کو کئی ٹی وی چینلز سے کام کی پیشکش ہو رہی ہے، وہیں کمپنیاں رابطے کر کے لڑکے کو ماڈلنگ کی پیشکشیں کر رہی ہیں۔
اسی دوران رسام نے فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تو ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں فالوورز حاصل کر لیے، تاہم جلد فیس بک، ایکس، ٹک ٹاک پر رسام الانسی کے نام سے درجنوں اکاؤنٹس بن گئے، جس کی وجہ سے اصل اکاؤنٹ کی شناخت مشکل ہو گئی ہے واضح رہے کہ چند سال قبل پاکستان میں بھی نیلی آنکھوں والا نوجوان ’’ارشد چائے والا‘‘ کے نام سے مشہور ہوا تھا۔