Blog
ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑا حملہ کریں گے؛ ٹرمپ تنصیبات گہرائی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ سمجھی جاتی ہیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو امریکا کے لیے چھوٹا معاملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بڑی دھمکی دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں نائب صدر جے ڈی وینس کے اُس بیان پر تبصرہ کیا جس میں وینس نے موجودہ صورتحال کو جنگ قرار دینے سے گریز کیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگ اسے جنگ نہیں کہتے تاہم وہ اسے فوجی تنازع قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کے بقول یہ امریکا کے لیے چھوٹا معاملہ ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اس سے پہلے بھی وینزویلا سمیت دیگر محاذوں پر کارروائیاں کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ موجودہ تنازع بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین کو ممکنہ امریکی حملے کا ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اسے بہت جلد شدید حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے۔تاہم انہوں نے حملے کے لیے کوئی حتمی تاریخ یا وقت نہیں بتایا۔ خیال رہے کہ پک ایکس ماؤنٹین ایران کے اہم جوہری مرکز نطنز کے قریب واقع ایک انتہائی مضبوط اور زیرِ زمین تنصیبات پر مشتمل مقام ہے۔