Blog
مہنگائی پھر بے قابو، 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ایک ہفتے کے دوران 17اشیائے ضروریہ مہنگی، 7سستی ہوئیں

رواں مالی سال 2026-27کے تیسرے ماہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی رفتار میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.65فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 8.32فیصدرہی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17اشیائے ضروریہ مہنگی، 7سستی ہوئیں جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 26.30 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چکن 0.85 فیصد، آلو 0.96 فیصد، لہسن 0.18 فیصد، سرسوں کا تیل 0.13 فیصد اور دال ماش 0.67 فیصد مہنگی ہوئی۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 0.90فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 0.09 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت 2.54 فیصد، دال مونگ 0.69 فیصد، دال چنا 0.60 فیصد، چینی 0.18 فیصد، انڈے 0.11فیصد اور گڑ 0.05 فیصد سستاہوا۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر حالیہ ہفتے مہنگائی کا دباؤ برقرار رہا اور روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا