Pakistan

جتنی لوٹ مار صحت کے شعبے میں ہے وہ کہیں اور نہیں، خواجہ آصف بعض عناصر نے اپنی جیبیں بھرنے اور کرپشن کو مقصد بنا لیا،وزیردفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پمز میں سامنے آنے والے معاملات کو صحت کے شعبے کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں کرپشن کا ایک پورا نیٹ ورک موجود ہے جسے توڑنے کی ضرورت ہے۔سیالکوٹ میں ورکرز اور ان کے خاندانوں کے لیے طبی سہولت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پمز میں جو کچھ ہوا اس پر وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا ہے اور امید ہے کہ اس معاملے کے کچھ نتائج سامنے آئیں گے، تاہم صورتحال کو درست کرنا ضروری ہے۔وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس شعبے کا نصب العین انسانی جانیں بچانا ہونا چاہیے، وہاں بعض عناصر نے اپنی جیبیں بھرنے اور کرپشن کو مقصد بنا لیا ہے، جو حکومتوں، عوام اور متعلقہ اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کرپشن کا ایک نیکسس آج بھی قائم ہے اور اسے توڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، پنجاب کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سے ڈھائی سال کے دوران صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے پر توجہ دی ہے اور کئی شعبوں میں بہتری آئی ہے، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس وقت ایک اسپتال میں کھڑے ہیں، اس لیے صحت کے شعبے کے مسائل کی بات کر رہے ہیں، لیکن پمز کا معاملہ صرف ایک ادارے تک محدود نہیں بلکہ یہ حکومتوں، عوام اور ان تمام افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہے جن کے پاس اختیارات اور ذمہ داریاں ہیں۔انہوں نے صحت کے اداروں کی نگرانی کے نظام پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بعض جگہ ریگولیٹری اداروں میں ایسے لوگ شامل رہے ہیں جو خود میڈیکل کالجز یا اسپتالوں کے مالکان تھے، ان کے بقول اگر نگرانی کرنے والے ہی متعلقہ کاروبار کے مفادات سے جڑے ہوں تو مؤثر نگرانی کیسے ممکن ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *