World

ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے نقشوں پر متفق ہو گئے باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق نقشوں پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ تہران نے آئندہ چند روز میں پابندی والے نئے زون کے اعلان کا عندیہ دے دیا۔ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر آئندہ چند روز میں دستخط ہوں گے۔محسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے باہر پابندی والا زون قائم کیا جائے گا جو امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج تک پھیلے گا۔نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران پر حملے بند کردے تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *