Pakistan

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ پیٹرول 370 روپے 80 پیسے، ڈیزل 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ 11 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 22 مرتبہ اضافہ اور 12 مرتبہ کمی ہوچکی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24 مرتبہ اضافہ اور 10 مرتبہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا طریقہ کار بھی اختیار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *