Sports

رضا اللہ کی رفتار سے بدترین اعدادوشمار تک کا سفر انگلینڈ میں 20 اوورز کرنے والے بولرز میں اکانومی ریٹ سب سے خراب

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تیز رفتار آغاز کے باوجود مایوس کن اعدادوشمار ریکارڈ کرائے
رضا اللہ نے دوسرے روز اپنی بولنگ کا آغاز 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا، جبکہ چند ہی گیندوں بعد ان کی رفتار 90 میل فی گھنٹہ تک بھی پہنچی۔ تاہم میچ آگے بڑھنے کے ساتھ ان کی رفتار، لائن اور لینتھ میں نمایاں کمی آتی گئی۔
انہوں نے مجموعی طور پر 23 اوورز کرائے، 148 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا اکانومی ریٹ 6.43 رہا، جو انگلینڈ میں کم از کم 20 اوورز کرنے والے بولرز میں بدترین اعدادوشمار قرار دیا گیا ہے۔
رضا اللہ کی گیندوں پر انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نے بھی کھل کر رنز بنائے۔ ان کی کارکردگی نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ تیز رفتار کو طویل اسپیلز کے دوران برقرار رکھنے اور اسے مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے انہیں مزید میچ فٹنس اور تجربے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *