Blog
پشاور میں اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، بھاری کھیپ برآمد 77 کلاشنکوف، 63 رائفلیں اور 50 ہزار کارتوس برآمد، ایک ملزم گرفتار

پشاور کے کوہاٹ روڈ پر متنی پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرہ خاورہ کے مقام پر ایک گاڑی سے غیر قانونی اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 77 کلاشنکوف، 63 رائفلیں، پستول، 80 میگزین اور 50 ہزار کارتوس شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اسلحہ کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم سراج حسن کو گرفتار کیا گیا، جو سواتی پھاٹک پشاور کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ غیر قانونی اسلحہ تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردی میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔