Pakistan

عدالت میں حلف نامہ جمع کرانے پرحکومت آئی جی سے ناراض حلف نامہ جمع کرانا غیرذمہ داری میں آتا ہے،صوبائی وزیر قانون

پشاور:پی ٹی آئی احتجاج کیس میں عدالت میں حلف نامہ جمع کرانے پر کے پی حکومت آئی جی پولیس سے ناراض ہو گئی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈوکیٹ جنرل آفس سے منظوری اورصوبے کے چیف ایگزیکٹو کے علم میں لائے بغیر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی جی پولیس کی جانب سے حلف نامہ جمع کرانے پرشدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے پیشہ ورانہ غیرزمہ داری قرار دیا ہے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ رویے پر کارروائی کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دھرنا کیس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی جانب سے حلف نامہ جمع کرایا گیا،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حلف نامہ کے حوالے سے صوبائی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے رابطے پر بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مارچ کے حوالے سے جو پٹیشن دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ یہ کیس سن ہی نہیں سکتی کیونکہ خیبرپختونخوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا اور نہ ہی صوبائی حکومت کے کسی آفیسر کو بلایا جاسکتا ہے ۔چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی جانب سے حلف نامہ مانگا گیا تھا، آئی جی پولیس کی جانب سے جو حلف نامہ جمع کرایا گیا ہے اس کی اجازت نہیں لی گئی۔ ایڈوکیٹ جنرل ہمارے چیف لا آفیسر ہیں، ان کی منظوری نہیں کی گئی ۔ کوئی بھی محکمہ کسی بھی عدالت میں کوئی حلف نامہ جمع کراتا ہے تو بذریعہ اے جی آفس جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *