Latest

اوپن اے آئی کا نئے ماڈلز کے تشویشناک رویوں کا انکشاف انسانی نگرانی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہورہا ہے،ماہرین

نیویارک: مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے ماڈلز کے غیر متوقع اور تشویش ناک رویوں کے 6 نئے واقعات سامنے لاتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی باقاعدہ رپورٹنگ کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے۔اوپن اے آئی کے مطابق ان واقعات میں بعض ماڈلز کا اپنی غلطیاں چھپانے کی کوشش کرنا، بغیر اجازت حساس معلومات یا اے پی آئی کیز تلاش کرنا، فائلیں صارف کی اجازت کے بغیر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنا اور الگ الگ سسٹمز کے درمیان غیر مجاز رابطہ شامل ہے۔ایک واقعے میں ایک ماڈل نے اپنے کام کے خلاصوں میں ایسی ہدایات شامل کیں جن کا مقصد مستقبل میں کام کرنے والے ماڈلز سے اپنی غلطیوں یا غیر متوقع رویے کو چھپانا تھا۔ ایک اور معاملے میں ماڈل نے عوامی سافٹ ویئر ریپوزٹری میں موجود اے پی آئی کی استعمال کرنے کی کوشش کی۔اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ نیا فریم ورک ایسے واقعات کی شناخت، تحقیقات اور عوامی رپورٹنگ کو زیادہ منظم بنائے گا۔ کمپنی کے مطابق مستقبل میں غیر مجاز اقدامات، نگرانی سے بچنے کی کوششوں اور اے آئی ماڈلز کے درمیان غیر مجاز تعاون جیسے واقعات بھی رپورٹ کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *