Pakistan

گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج گرفتار سیاسی قیادت کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اس دوران پی ٹی آئی جمرود کے رہنماوں نے عمران خان کی بہنوں سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار سیاسی قیادت کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *