Blog
واٹس ایپ کا اسٹیٹس کے لیے نیا فیچر واٹس ایپ اسٹیٹس میں پسندیدہ گانے محفوظ کرنے کی سہولت

واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے نیا میوزک فیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانے محفوظ کرکے بعد میں دوبارہ استعمال کرسکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت صارفین میوزک کیٹلاگ میں موجود گانے کو اسٹار کرکے محفوظ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹس میں شامل کیے جانے والے گانے کا دورانیہ بھی اپنی مرضی کے مطابق منتخب کیا جاسکے گا۔
صارفین گانے کا مخصوص حصہ بھی منتخب کرسکیں گے۔ اس کے لیے ویو فارم سلیکٹر کو آگے یا پیچھے منتقل کرکے گانے کا پسندیدہ حصہ منتخب کیا جاسکے گا۔
یہ فیچر مرحلہ وار صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ بعض صارفین کو یہ سہولت فوری طور پر دستیاب نہ ہو۔