World

6 سالہ بچی نے ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا چینی بچی نے 4.27 سیکنڈ کی اوسط رفتار سے ریوبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا

چین کی 6 سالہ بچی لیان یونزی نے ریوبک کیوب انتہائی تیزی سے حل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
لیان یونزی نے تین روز کے دوران ووہان اور گوانگژو میں ہونے والے مقابلوں میں پانچ مرتبہ ریوبک کیوب حل کیا۔ پہلے مقابلے میں اس نے اوسطاً 4.52 سیکنڈ جبکہ دوسرے مقابلے میں 4.27 سیکنڈ کی اوسط رفتار سے ریوبک کیوب حل کیا۔
اس کارکردگی کے بعد لیان یونزی تیز ترین خواتین ریوبک کیوب سولور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سیشیان کاؤ کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں 6 سال کی عمر میں 5.97 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کیا تھا۔
چین کے شہر چنگڈو سے تعلق رکھنے والی لیان یونزی نے گزشتہ سال روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ریوبک کیوب حل کرنے کی مشق کی۔ اس کی والدہ لین یانگشی نے بتایا کہ انہوں نے ہی بیٹی کو ریوبک کیوب سے متعارف کرایا تھا۔
والدہ کے مطابق اس کھیل سے بچوں میں توجہ، یادداشت اور منطقی سوچ بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *