Pakistan

پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملے افغانستان میں کیے گئے حملے دانستہ، درست اور متناسب تھے

اسلام آباد: پاکستان نے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے آنے والے ڈرونز کی مبینہ دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا جس کے بعد دفاع وطن کے حق کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں ڈرونز کے لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ افغان سرزمین سے ڈرونز کی دراندازی دانستہ اور غیرقانونی کارروائی تھی جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز پلیٹ فارمز کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کردیا اور حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 23 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز کو بھی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا تھا جن میں 4 کو طورخم کے قریب جبکہ 4 کو کوہاٹ سے متصل پہاڑی علاقوں میں گرایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *