Blog
کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے،آئی جی پنجاب احتجاج کرنا ہے تو ڈی سی سے اجازت لی جائے،میڈیا سے گفتگو

لاہور: آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو صاف طور پر یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قانون کی خلاف ورزی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 27 ستمبر کو کسی کو ٹوڑ پھوٹ کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو متعلقہ ڈی سی سے اجازت لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ کسی نے احتجاج کے لیے درخواست دی ہو۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف امتیازی کارروائی نہیں ہو گی۔ پولیس کی خود احتسابی کا بڑا اچھا نظام ہے۔ گھروں میں توڑ پھوڑ کا الزام درست نہیں ہے۔ کسی کو اگر گھروں میں توڑ پھوڑ کی شکایت ہے تو ہمارے شکایت سیل سے رجوع کرے۔