World

اوپن اے آئی کا نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام کرنے والی معروف کمپنی ‘اوپن اے آئی’ نے حفاظتی خدشات کے باعث اپنا نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اندرونی ٹیسٹنگ کے دوران سامنے آنے والے سنگین حفاظتی خدشات کے باعث اپنا نیا اے آئی ماڈل ریلیز نہیں کرے گی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ پیشرفت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اے آئی ایجنٹس کا غیر متوقع رویہ اس صنعت کی تیز رفتار ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔کمپنی ‘GPT-6.1 Astra’ نامی اس جدید ماڈل کو اکتوبر میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ یہ ماڈل بغیر کسی انسانی مدد کے پیچیدہ کاموں کو شروع سے آخر تک انجام دینے اور تحریری صلاحیتوں میں کمپنی کے گزشتہ ماڈلز سے کہیں زیادہ طاقتور تھا تاہم اب کمپنی نے لانچنگ منسوخ کر کے اپنی تمام تر توجہ مستقبل کے ماڈلز کی سکیورٹی اور ان کے حفاظتی معیارات کو بہتر بنانے پر مرکوز کر دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *