Pakistan

مطالبات کیلئے ڈاکٹرز ڈٹ گئے، نجی کلینکس بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز تنظیموں کے اعلان کے مطابق آج تمام نجی کلینکس بند رہیں گے، جس کے باعث نجی طبی مراکز میں مریضوں کا معائنہ اور دیگر طبی خدمات معطل رہیں گی۔
ڈاکٹرز تنظیموں نے نجی طبی شعبے پر عائد ٹیکسز اور ریگولیٹری فیسوں سمیت مختلف معاملات پر اپنے مطالبات پیش کیے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق نجی کلینکس کی بندش کے دوران مریضوں کا معمول کا معائنہ اور دیگر طبی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ڈاکٹرز تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں کلینکس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹرز تنظیموں نے ایف بی آر سے ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اس کے علاوہ نجی طبی خدمات پر عائد سیلز ٹیکس کو دیگر صوبوں میں نافذ شرح کے برابر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز نے خیبرپختونخوا میں پروفیشنل ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں کا کہنا ہے کہ نجی طبی شعبے سے متعلق ٹیکس پالیسی اور شرحوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *