Pakistan

ٹرمپ سا بق وکیل الینا حبا اور ترک ارب پتی کی کروڑوں روپے کی شادی

امریکا کی سابق قائم مقام اٹارنی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق ذاتی وکیل الینا حبا ترک ارب پتی ترہان مِلدون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ نیو یارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والی اس شاہانہ تقریب پر کم از کم 10 لاکھ ڈالر خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
شادی کی تقریب معروف والڈورف آسٹوریا ہوٹل کے بال روم میں منعقد ہوئی، جسے گلابی اور سفید چیری بلاسمز اور سیکڑوں سرخ گلابوں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کے لیے صرف بال روم، موسیقی اور پھولوں کے انتظامات پر ہی تقریباً 10 لاکھ ڈالر خرچ ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جبکہ مہمانوں کے کمروں اور دیگر اخراجات اس میں شامل نہیں۔
رپورٹس کے مطابق جوڑے نے صرف تین ماہ میں شادی کی تیاریاں مکمل کیں اور اس کے لیے پام بیچ کے دو معروف ویڈنگ پلانرز کی خدمات حاصل کیں۔ جوڑے کی پہلی پسند نیو یارک کا پلازا ہوٹل تھا، تاہم دستیابی نہ ہونے کے باعث والڈورف آسٹوریا کا انتخاب کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *