Pakistan

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر شوکت یوسفزئی کا اہم بیان

پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ میں اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری کال دینے والوں پر ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ لانگ مارچ کے مخالف نہیں اور خود بھی اس میں شرکت کریں گے۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق انہوں نے لانگ مارچ سے متعلق اپنی تجاویز پارٹی قیادت کے سامنے رکھ دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے احتجاج سے پہلے مذاکرات اور مشاورت کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے بھی پارٹی کے وفادار تھے اور آج بھی ہیں، جبکہ پارٹی اگر ان کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تیاریوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *