Pakistan

26 نومبر احتجاج کیس میں سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ دوبارہ جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو چالان جلد جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے سہیل آفریدی سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ 26 نومبر احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *