Pakistan

گورنر راج یا ایمرجنسی؟ اہم آئینی مشاورت متوقع

وزیراعظم نے محسن نقوی اور امیر مقام کو طلب کرلیا، ایوان صدر میں بھی اہم ملاقات کا امکان
خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال سے متعلق آج اہم مشاورت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ آئینی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امیر مقام کو مشاورت کے لیے وزیراعظم ہاؤس طلب کیا ہے، جہاں صوبے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آج شام یا رات ایوان صدر میں بھی اہم بیٹھک کا امکان ہے، جس میں وزیراعظم صدر پاکستان کو خیبر پختونخوا کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ مشاورت کے دوران سیاسی، آئینی اور قانونی پہلوؤں کے ساتھ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف جاری صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *