World

رونالڈو کا پرتگال کیمپ چھوڑنے پر بڑا بیان

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کا تربیتی کیمپ چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر اس فیصلے کی اصل وجوہات عوام کے سامنے لائیں گے۔

رونالڈو کے مطابق پرتگال کے ہیڈ کوچ جارجے جیسس کی پریس کانفرنس اور فٹبال فیڈریشن کے صدر سے گفتگو کے بعد انہوں نے کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل ناروے کے خلاف میچ میں انہیں ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور وہ پورے میچ کے دوران بینچ پر موجود رہے۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو بعد میں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کے بجائے جم میں موجود رہے، جبکہ ان کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ کوچ جارجے جیسس نے مؤقف اختیار کیا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور رونالڈو کو میچ شروع نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

رونالڈو نے ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ میچ سے ایک روز قبل پرتگال کا تربیتی کیمپ چھوڑا، جس کی پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے بھی تصدیق کی۔ رونالڈو نے تاحال ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، تاہم ان کے اس فیصلے کے بعد ان کے بین الاقوامی کیریئر کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *